13 دسمبر 2014 - 16:08
عراقی پولیس اہکار نے اپنی جان دے کر دسیوں عزاداروں کو بچا لیا

عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک عراقی پولیس نے اپنی جان نچھاور کرکے دسیوں عزاداروں کو بچا لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک عراقی پولیس نے اپنی جان نچھاور کرکے دسیوں عزاداروں کو بچا لیا۔ صوبہ دیالہ کے پولیس چیف جمیل الشمری نے کہا ہے کہ ایک تکفیری دہشتگرد دھماکہ خيز مادوں سے بھری بیلٹ باندھ کر عزاداروں کے درمیاں دھماکہ کرنا چاہتا تھا لیکن نہاد الزبیدی نامی پولیس والا جاگر خود کش بمبار سے لپٹ گيا اور خود شہید ہو دسیوں زائرین کی جان بچالی۔ اس کئي دنوں قبل ایک چونتیس سالہ پولیس اھلکار نے جو زائرین کربلا کی حفاظت پر مامور تھا اس نے بھی ایک خود کش بمبار سے لپٹ کر دسیوں عزاداروں کو بچالیا۔ اس طرح وہ بھی شہید راہ حق ہوگيا۔ قابل ذکرہے عراقی پولیس ذرائع کے مطابق دسیوں پولیس افسروں اور جوانوں نے شہادت کو گلے لگا کر ہزاروں افراد کو تکفیری دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲